معین علی اور اسلام

Moeen Ali's Islam

اردو بز کے محترم قارئین اسلام علیکم
جیسا کہ اپ سب لوگ جانتے ہے کہ دنیا میں ایسے بہت ہی کم مسلمان کرکٹرز ہیں جو کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی رمضان کی پورے روزے رکھتے ہیں جیسا کہ ہاشم املہ , یونس خان , شاہد آفریدی, معین علی وعیرہ.
اج ھم معین علی کے بارے میں اپ حضرات سے کچھ باتیں شئیر کریں گے, جیسا اپ سب کو معلوم ہے اور اپ لوگوں نے مختلف ویڈیوز میں بھی دیکھا ہوگا کہ جب انگلینڈ کی ٹیم کوئی ٹرافی یا سیریز جیتتی ہے تو وہ شیمپئین سے اپنی جیت کا جشن مناتے ہیں تو اس وقت معین علی وہاں سے ہٹ جاتے ہے کیونکہ اسلام میں شراب حرام ہے اور شیمپئین بھی شراب کی ایک قسم ہے .
ایک دفعہ ایک انگریز صحافی نے معین علی سے پوچھا کہ اگر اپ کو کرکٹ اور اسلام میں کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو اپ کس کا انتخاب کریں گے, تو معین علی نے جواب دیا کہ یہ تو بہت ہی اسان معاملہ ہے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں سوچو گا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے میں اسی وقت کرکٹ چھوڑ دوں گا.
پیارے قارئین جیسا کہ اپ لوگ جانتے ہے کہ جب میچ کے دوران نماز کا وقت ہوجاتا ہے تو اکثر مسلمان کرکٹرز نماز نہیں پڑھتے بلکہ کرکٹ میں لگے رہتے ہیں, اس بارے میں جب معین علی سے پوچھا گیا کہ جب کرکٹ میچ کے دوران نماز کا وقت ہوجاتا ہے تو اپ کیا کرتے ہے , اس پر معین علی نے جواب دیا کہ جب میچ کے دوران نماز کا وقت ہوجاتا ہے اور مجھے یہ اندازہ ہوجاے کہ اب اننگز ختم ہونے تک نماز قضا ہوجاے گی تو میں ڈائریکٹ امپائرز کے پاس جاتا ہو اور اس سے اجازت لیتا ہو کہ میرے نماز کا وقت ہے مجھے نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے. معین علی نے بتایا کہ میں نے کبھی بھی نماز کیلئے امپائر سے اجازت لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی, بعیر اس بات کی پرواہ کیے کہ میرے ٹیم پلیئرز کیا کہیں گے یا دوسرے ٹیم والے کہا کہیں گے , جب بھی نماز کا وقت ہو میں امپائر سے اجازت لیکر نماز پڑھنے جاتا ہو .
ایک دفعہ ایک صحافی نے معین علی سے پوچھا تھا کہ جب اپ روزہ رکھتے ہو تو کیا اس سے اپ کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی , تو معین علی نے جواب دیا کہ جب میں روزہ کی حالت میں ہوتا ہوں تو اس وقت میرے جسم کے اندر عام دنوں کی نسبت زیادہ انرجی ہوتی ہے , اس نے کہا کہ کبھی بھی روزے نے میرے کارکردگی پر برا اثر نہیں ڈالا , ہا اچھا اثر ضرور ڈالا ہے.
معین علی کی اس اسلام سے محبت کو انگلینڈ کی پوری کرکٹ ٹیم بھی سپورٹ کرتی ہے اور کبھی بھی اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی .

Read Previous

6 لاکھ لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے باہر

Read Next

بیٹیاں ہمیشہ قیمتی ہوتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *