آپ کی زبان کا رنگ کیسا ہے

zuban ke rangat health tips in urdu

zuban ke rangat health tips in urdu

اردو بز کے محترم قارئین اسلام علیکم.
جس طرح ہماری جلد کی رنگت میں عیر متوقع تبدیلی کسی بیماری کی اشارہ ہوتی ہے , اسی طرح ہماری زبان کی رنگت اور ساخت میں تبدیلی بھی کسی اندرونی بیماری کی طرف اشارہ ہو سکتی ہے .
اگر ہم کبھی اپنے زبان کی ساخت رنگت اور نمی پر عور کریں تو ہمیں اپنے جسم میں موجود مختلف بیماریوں کے بارے میں کافی معلومات مل سکتے ہیں.
زبان کو دیکھ کر جسمانی بیماریوں کا پتہ چلانا ایک قدیم چینی طریقہ علاج ہے اور اج بھی اکثر ڈاکٹر نبض کے ساتھ ساتھ زبان کا معائینہ کرتے ہے. اس پوسٹ میں ہم اپ کو یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ کس طرح زبان کی رنگت اور ساخت کو دیکھ کر ڈاکٹر حضرات جسم کے اندر مختلف بیماریوں کا پتہ لگا لیتے ہیں.
پیارے قارئین طبعی لحاظ سے زنان کی تین حصے ہوتے ہیں, سامنے والہ حصہ یعنی زبان کی نوک,درمیانی حصہ اور پچھلا حصہ یعنی زبان کی جڑ. اگر اپ کی زبان کی رنگت سرخی مائل یا گلابی ہے اور اس پر ہلکی سی سفیدی کی ایک جلد ہے تو اپ کا معدہ بلکل ٹھیک ہے اور آپ جسمانی لحاظ سے بلکل صحت مند ہے.
اگر اپ کی زبان کی رنگت زردی مائل ہے تو اپ کی جسم میں توانائی اور خون کی کمی ہیں , اس حال میں اپ کو صحت بخش خوراک کھانے اور توانائی سے بھر پور غذائیں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے, زیادہ جسمانی مشقت یا خواتین کی مخصوص ایام کے بعد بھی زبان کی رنگت زردی مائل نظر آسکتی ہے جبکہ مدافعتی نظام کی کمزوری کی وجہ سے بھی زبان زردی مائل نظر آسکتی ہے.
اگر زبان پر پائے جانی والی تہہ پیلی ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کی جسم میں گرمی ہے جس کی وجہ سے اپ کو انفیکشن ہو سکتی ہے اور یرقان کی وجہ سے بھی زبان کی رنگت پیلی ہو سکتی ہے.
اگر اپ کی زبان پر سفید رنگ کی موٹی تہہ ہے تو یقینا اپ صحت مند نہیں اس کی وجہ اپ کو قبض کا مرض بھی ہوسکتا ہے جبکہ سفید زبان منہ کی صفائی نا کرنے سے بھی ہوتی ہے, سفید زبان معدے کی کمزوری یا معدے سے جڑی کسی بیماری کا پتہ دیتی ہے.
اگر اپ کی زبان کی رنگت سرخ ہے تو یہ اپ کی جسم میں بڑتی ہوئی درجہ حرارت کا پتہ دیتی ہے , ایسا عام طور پر بخار میں یا جسم میں ہارمونز کے عدم توازن کے وقت دیکھا جا سکتا ہے , سرخ زبان ہماری جسم میں پانی کی مقدار کی کمی کو بھی ظاہر کرتی ہے, اگر زبان کی نوک سرخ ہو تو یہ سانس کی بیماری یا جذباتی دباؤ کا اشارہ ہے, اگر زبان اطراف سے سرخ ہو تو یہ تیز مصالحہ جات کی وجہ سے ہوسکتی ہے ایسے صورت میں مرچ مصالحوں سے پرہیز کریں , اگر اپ کو جگر کی گرمی یا انتڑیوں میں کوئی بیماری ہو تو بھی اپ کی زبان اطراف سے سرخ ہوسکتی ہے.
اگر زبان کی رنگت جامنی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جسم میں کسی درد یا زخم کی وجہ سے دوران خون متاثر ہوا ہے اور زبان کو خون کی فراہمی سست ہو رہی ہے, خواتین کے ماہانہ ایام میں خرابی یا تکلیف بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے, زبان کی جامنی رنگت کی ایک وجہ جسم میں وٹامن بی ٹو کی کمی بھی ہے.
نیلی زبان انتہائی خطرناک بیماریوں کی علامت سمجھی جاتی ہے اس کی جلد علاج کرانا انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے, زبان کی نیلی رنگت کی وجہ دل یا نظام تنفس میں خرابی ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری, دمہ, دل کی خرابی اور نمونیا لاحق ہوسکتا ہے.

Read Previous

بہترین انسان عمل سے پہچانا جاتا ہے

Read Next

6 لاکھ لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے باہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *