1- کامیابی نام ہے دوسروں کا خوش امدید کہنے کا.
2- کامیابی نام ہے جانوروں کو ذی روح سمجھنے کا اور انسانوں کو اپنی طرح جاننے کا.
3- کامیابی ایک عادت کا نام ہے.
4- کامیابی ایک غیر مشروط محبت ہے.
5- کامیابی اس خواب کو آپ کہہ سکتے ہیں جو آپ اپنے بارے میں دیکھتے ہیں ایک ایسے انسان کے روپ میں جو سر اٹھا کر چلنے کی پوزیشن رکھتا ہے.
6- کامیابی نام ہے یہ سوچ کر خوش ہونے کا کہ آپ جیسے ہیں خوب ہیں
7- کامیاب افراد اپنی خواہش کو پیش نگاہ رکھتے ہیں رکاوٹوں کو نہیں
8- اگر تم خود سے محبت کرتے ہو تبھی تم دوسروں کو محبت دے سکتے ہو
جو چیز تمہارے پاس ہے ہی نہیں وہ تم کسی کو کیسے دوگے
9- کامیابی نام ہے اپنی ذات کو دوسروں کیلئے شاہانہ طور پر خرچ کرنے کا
10- جس چیز سے انسان ڈرتا ہے وہی بات ہوکر رہتی ہے
وجہ یہ ہے کہ جو کچھ ذہن میں ہوتا ہے بدن وہی کچھ کرتا ہے
11- کامیابی نام ہے تھکے ہوئے ہانپتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر آنے کا جبکہ پچھلی بار آپ پانچویں پوزیشن لائے ہوں
اے ایس صدیقی صاحب کے کتاب ” کامیابی ” سے لئے گئے کچھ بہترین اقوال
urdu quotes about success