میڈیکل سائنس کہتی ہے Sexual Intercourse کے بعد کسی بھی Male (نر) کے تقریباً دو سو سے چار سو ملین کے قریب Sperms خارج ہوتے ہیں۔ اِن میں سے تقریباً آدھے تو نکلتے ہی دم توڑ جاتے ہیں اور باقی کے تقریباً 2 سو ملین صحت مند Sperms کی Ovum (بیضہ دانی) کی طرف زندگی حاصل کرنے کی ریس شروع ہو جاتی ہے۔
بظاہر کچھ انچ کی اِس نظر آنے والی ریس میں جہاں 2 سو ملین صحت مند Sperms نے حصہ لیا تھا، کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد محض 300 یا 500 ہی ایسے رہ جاتے ہیں جو ریس کو جاری رکھ پاتے ہیں، باقی سب اِس اعصاب شکن ریس کے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔
اور ریس کے آخری راؤنڈ میں اُن 300 یا 500 میں سے بھی صرف ایک مضبوط ترین اور Fertilized Sperm ہی ایسا ہوتا ہے جو Ovum یعنی بیضہ دانی میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے، اور وہ ہیں آپ، جی ہاں آپ۔۔!!
عزیز دوستو! کیا آپ نے کبھی غور فرمایا ہے کہ جب آپ اُس زندگی حاصل کرنے والی ریس کا حصہ تھے تب نہ تو آپ کے ہاتھ تھے، نہ پاؤں، نہ آنکھیں تھیں اور نہ ہی جسم، اور سب سے بڑی بات بغیر کسی کی مدد اور سہارے کے پھر بھی آپ اُن دو چار سو ملین میں سے وہ ریس جیت گئے تھے۔
اور اب جبکہ آپ کے پاس خوبصورت زندگی کی صورت میں اُس ریس کی جیت کا Certificate موجود ہے، تو اب آپ کیسے کسی میدان میں ہار مان سکتے ہو؟
ماشاء اللہ اب آپ ایک صحت جسم کے مالک ہو، آپکے سامنے ایک مقصد ہے، اُس مقصد کے پیچھے کچھ خواب ہیں۔ اُن خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے آپکو زندگی کی آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے…!!