جب کوئی انسان کبھی علطی کرتا ہے تو بہت کم ہوتا ہے کہ وہ اپنے اپ کو سزا دے بلکہ انسان تو پہلے اپنی غلطی مانتا بھی نہیں. لیکن آسٹریلوی کرکٹر سٹیون اسمتھ ایسا کرتے ہے کہ وہ جب بھی کوئی غلطی کرتا ہے تو اپنے اپ کو سزا ضرور دیتا ہے.
ہوا کچھ یو کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ ہو رہا تھا. اسٹیون اسمتھ جو آسٹریلیا کے کرکٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے جب وہ چار رنز پر بیٹنگ کر رہا تھا تو یاسر شاہ نے انہیں چار رنز پر بولڈ کر دیا اور پر یاسر شاہ نے ویکٹ کا جشن مناتے ہوے اپنے دونوں ہاتھوں کے انگلیوں سے 7 کا اشارہ کیا جس کا مطلب تھا کہ میں نے آسٹریلیا کے سب سے بہترین بلے باز جوٹیسٹ رینک میں ورلڈ نمبر ون ہے کو 7 مرتبہ آؤٹ کیا ہے. تو یہ سات انگلیاں دیکھا کر یاسر شاہ نے اپنے فتح کا جشن منایا.
دوسری طرف سٹیون اسمتھ نے یہ انکشاف ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا کہ میں جب اس ٹیسٹ میں چار رنز پر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوا تو جب ہم کرکٹ سٹیڈیم سے اپنے ہوٹل جا رہے تھے تو میں پیدل ہوٹل جانے لگا اور میں نے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ بس میں جانا گوارا نہیں کیا اور یہ پیدل جانا اس لئے تھا کہ میں اپنے اپ کو سزا دے رہا تھا کہ پھر مجھے یاد ہو کہ میں نے کونسی غلطی کی تاکہ اس غلطی پر قابو پا سکوں.
سٹیون اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بھی کوئی غلطی کرتا ہو تو اپنے اپ کو سزا ضرور دیتا ہوں تاکہ وہ غلطی مجھے یاد رہے. لیکن جب کوئی اچھی کارکردگی دیتا ہو, کوئی سنچری یا ففٹی سکور کرتا ہو, یا فیلڈنگ یا بالنگ میں اچھی کارکردگی دکھاتا ہوں تو پھر میں اپنے اپ کو انعام بھی دیتا ہوں اور میرا سب سے بڑا انعام یہ ہوتا ہے کہ میں چاکلیٹ کھاتا ہوں