ٹک ٹوک اور یوٹیوب میں ٹاکرا
محترم قارئین جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کا مختصر فارمیٹ کی ویڈیو بنانے والے اپلیکیشن ٹک ٹوک نے اس وقت پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے اور تقریباً ہر عمر , طبقے اور ہر پروفیشن کے لوگ ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں. ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 80 کروڑ لوگ ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں اور مسلسل اس تعداد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے.
جبکہ دوسری طرف مارکیٹ میں پہلے سے موجود دو مشہور کمپنیاں یوٹیوب اور فیس بوک کو ٹک ٹاک سے بہت خطرہ ہونے لگا کیونکہ یوٹیوب اور فیس بوک کے یوزرز اب ٹک ٹاک پر جانے لگے اور ان دو بڑے کمپنیوں کو کاپی نقصان ہونے لگا.
اس نقصان کو پورا کرنے اور ائندہ کے نقصانات سے بچنے کیلئے گوگل اور یوٹیوب نے ایک نئی طرز کے اپلیکیشن کا اعلان کیا ہے جو بلکل ٹک ٹاک کی طرح ہوگا.
اس اپلیکیشن کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا جائے گا. اس میں لوگ ٹک ٹاک کی طرح شارٹ وڈیوز بناے گے. اس اپلیکیشن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اس میں اپ اپنے وڈیوز پر ایڈز بھی لگا سکیں گے اور ان ایڈز سے کاپی پیسے بھی کما سکیں گے.
یوٹیوب اب ٹک ٹاک کی مارکیٹ کو بلکل ختم کرنے والا ہے کیونکہ ٹک ٹاک پر اپ ویڈیوز بنا سکتے ہیں, مشہور ہو سکتے ہیں, اگر اپ زیادہ مشہور ہوگئے تو شاید کوئی کمپنی اپ کو سپانسر بھی کرے اور تھوڑے بہت پیسے بھی کما لے لیکن ٹک ٹاک اپ کو ایڈز لگانے کی سہولت نہیں دیتا جبکہ دوسری طرف اپ یوٹیوب شارٹس اپلیکیشن سے نہ صرف اپ ٹک ٹاک والی ساری فوائد حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپ اپنی ویڈیوز پر ایڈز لگا کر پیسے بھی کما سکتے ہیں.
ابھی تک اس اپلیکیشن کی انے کی کوئی تاریخ نہیں بتایئ گئی ہیں لیکن امید کی جا رہی ہے کہ ایک دو مہینے میں یہ اپلیکیشن مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا.