جہاں اس وقت ہر طرف ملک میں کرونا وائرس سے متعلق بری خبریں آرہی ہیں وہاں کچھ اچھی خبریں بھی ہیں جو لوگوں کو بتانا ضروری ہیں تاکہ لوگوں کو حوصلہ ملے اور جو خوف کا فضاء قائم ہے اس میں تھوڑی امید کی کرن بھی لوگوں کو دکھائ دینے لگے.
پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئی مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی ہیں جبکہ صوبہ سند میں اج 23 کرونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے. جس کے بعد صوبہ سند میں ٹوٹل صیحت یاب لوگوں کی تعداد 41 ہوگئی ہیں.
سند ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ٹویٹ کے مطابق اج 23 کرونا مریضوں کا ٹیسٹ دوسری دفعہ نیگیٹو ایا ہیں جس کے بعد مریضوں کو مکمل صحت یاب پا کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیئے گئے ہیں.
اس سے پہلے سند میں اج 2 لوگوں کی اموات ہوگئی ہیں جن کی عمریں بلترتیب 66 اور 52 سال تھی اور ان کو کرونا کے علاوہ دوسری بھی بیماریاں تھی جو ان کی موت کا سبب بنی.
صوبہ سند میں اب تک کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہیں . جبکہ ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہیں