اردو بز کے محترم قارئین اسلام علیکم.
ایک عورت گوشت تقسیم کرنے والی کارخانے میں کام کر رہی تھی. ایک دن جب وہ اپنے کام کے شیڈول سے فارغ ہوگئ تو وہ گوشت رکھنے کی کمرہ سردخانے چلی گئی کسی چیز کی معلومات کرنے , پر بدقسمتی سے دروازہ اس کے پیچھے بند ہوگیا اور وہ عورت بغیر کسی کی مدد کی اندر سردخانے میں پہنس گئی. اس نے اپنی پوری زور سے چیخا چلایا دروازہ پیٹا لیکن اس کی آواز سننے والہ وہاں کوئی نہیں تھا. اس کی سانسیں سردی کی وجہ سے روک روک کے آر ہی تھی . کارخانے کے زیادہ تر ملازم چھٹی ہوکر اپنے اپنے گھروں کو جا چکے تھے. اور سردخانے کے باہر اس کی آواز سننا ناممکن تھا.
پانچ گھنٹے بعد جب وہ اپنی موت کی بلکل قریب تھی اور آخری سانسیں لے رہی تھی تو اسی وقت کارخانے کی سیکیورٹی گارڈ نے اچانک دروازہ کھولا اور معجزاتی طور پر اس نے عورت کی جان بچائی.
بعد میں اس عورت نے اس سیکیورٹی گارڈ سے پوچھا کہ اپ نے کس طرح سردخانے کا دروازہ کھولا کیونکہ یہ آپ کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں تھا , تو اس سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ میں اس کارخانے میں پچھلے پینتیس سالوں سے کام کر رہا ہوں, سینکڑوں ملازم ہر روز کارخانے میں آتے ہیں اور واپس جاتے ہیں, لیکن آپ ان چند ملازمین میں شامل تھی جو ہر صبح آتے ہوے میرے ساتھ دعا سلام کرتی تھی اور چھٹی کے وقت مجھے خدا حافظ کہہ کر جاتی تھی, بہت سارے لوگ مجھے ایسا ٹریٹ کرتے ہے جیسا کہ میرا کوئی وجود ہی نہیں . اج جب آپ صبح اپنی ڈیوٹی پر آئی تو آپ نے ہمیشہ کی طرح اچھے انداز میں مجھے سے صبح بخیر کہا لیکن چھٹی کے وقت میں نے محسوس کیا کہ میں نے آج میں اپ کی خدا حافظ کل ملاقات ہوگی والہ جملہ نہیں سنا, مجھے پتہ تھا کہ اپ مجھے خدا حافظ کہے بغیر جانے والی نہیں, تو میں نے فیصلہ کیا کہ اپ کو کارخانے میں ڈھونڈا جائے کہ کوئی پریشانی تو نہیں اپ کو , کیونکہ اپ کی ہر روز کی دعا سلام اور خدا حافظ کہنا مجھے یہ احساس دلاتا تھا کہ میں بھی کوئی ہو میرا بھی وجود ہے.
جب اج میں نے اپ کی خدا حافظ نہیں سنا تو مجھے اندازہ ہوگیا کہ کوئی پریشانی ضرور ہے اسلئے میں نے کارخانے میں ہر جگہ اپ کو ڈھونڈا اور اخر کار سردخانے میں آپ کو پایا.
تو اردو بز کے محترم قارئین اپنے اردگرد ہر کسی سے محبت کیجیئے, ہر کسی کی عزت کیجیئے اور ہر کسی سے ہمدردانہ رویہ رکھیں .اپنے اردگرد ہر کسی کو محسوس کیجیئے اور ان کو یہ احساس دلائے کہ ان کی اپ کی زندگی میں بہت اہم حصہ ہے .
ہر کسی سے محبت کیجیئے اور ایک بہتر اور پر امن معاشرے کی بنیاد رکھ دیجئے.
اللہ ہم سب کو اپنی آمان میں رکھیں.
آمین