آٹھ ہفتے صرف اپنے لئے – health tips in urdu

Aat hafty sirf apne liy-health tips in urdu

آٹھ ہفتے صرف اپنے لئے
اردو بز کے محترم قارئین اسلام علیکم.

عالمی جریدے ٹائم میگزین نے چند سال قبل ایک مضمون میں بتایا تھا کہ ہاروڈ یونیورسٹی امریکہ کے تعلیم یافتہ فزیشن ڈاکٹر اینڈ ریووائل کی شخصیت معروف نہ تھی مگر جب ان کی نئی کتاب ” اٹھ ہفتوں میں مناسب ترین صحت ” نے حیرت انگیز مقبولیت حاصل کی تو ان کا طوطی ہر سو بولنے لگا.

ڈاکٹر اینڈ ریووائل نے کتاب میں صحت برقرار رکھنے کے لیے جو گر بتائے ان میں سے چند اپ قارئین کے خدمت میں حاضر ہے.
1- گہرے سانس لینے کی عادت ڈالیں, اپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ گہرے سانس لے رہے ہیں مگر عموما ایسا نہیں ہوتا.

2- کم از کم دس منٹ پیدل چلا کیجیئے اس سے آپ کی صحت میں کافی بہتری آی گی.

3- ان لوگوں کے ساتھ وقت گزارئیے جن سے مل کر اپ کو خوشی ہو اور آپ کو زندگی کا احساس ہو . ایسے آدمی کی تلاش کیجیے جن سے آپ کی ملاقات عرصے سے نہیں ہوئی.

4- اپنی پچھلی بیماری پر عور کیجئے اور معلوم کیجئے کہ کس وجہ سے اپ بیمار ہوئے اور کن عوامل نے,آپکی صحت یابی میں مدد کی.

5- مطالعہ, موسیقی اور آرٹ میں دلچسپی لیجئے اور اپنے کمرے کو پھولوں اور آرٹ سے سجائے.

6- کافی اور کولڈ ڈرنکس سے,پرہیز کریں اور سبز چائے زیادہ پیئیں.

7- کلورین آمیز پانی یا مشروبات نہ پیئیں.

8- اخبارات میں اور ٹیلی ویژن پر خبریں کم دیکھئے. ہوسکے تو ہفتہ بھر خبروں کا روزہ رکھ لیجئے.

9- گوشت کم کھائے. دالوں اور سویابین میں بھی پروٹین ہوتے ہیں.

10- ہر قسم کی تابکاری سے,پرہیز کیجئے. غیر ضروری طور پر ایکسرے اور الٹراساونڈ بھی خطرناک ہیں

11- آلودہ فضا میں گہرے سانس نہ لیجئے

12- یہ چیزیں زیادہ کھائے, ادرک , روعن , زیتون , جن سنگ , لہسن , سبز چائے وغیرہ

سب سے اہم بات یہ ہے کہ دنیا اب فطرت کی طرف لوٹ رہی ہے . تہذیب جدید کی ترقی اور صنعتی پھیلاؤ کے نقصانات ظاہر ہو رہے ہیں. صحت کا راز بھی فطری اصولوں کی پابندی ہی میں ہے.

Read Previous

ایک بہترین موبائل – nokia 6.2

Read Next

وہ رستے ترک کرتا ھوں وہ منزل چھوڑ دیتا ھوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *