آدھے سر کے درد کے لئے دوائیں
آدھے سر کا درد پورے سر کے درد کے مقابلہ میں زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے. اس لئے اس کا علاج بھی مشکل ہوتا ہے. آدھے سر کے درد کے علاج کیلئے مختلف ڈوائیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں.
سٹوگیرون
انڈرول
زومگ
سائبیلیم
ان ادویات کی مضر اثرات:
1- متلی, سستی, حرارت , منہ میں خشکی
2- پھٹوں میں درد, تھکاوٹ
3- دل کی تکلیف
احتیاط :
آدھے سر کے درد کی دوا دوران حمل استعمال نہ کریں.
دل کی بیماری کے دوران احتیاط سے استعمال کی جائیں.
آدھے سر کے درد کی دوائیں صرف اس وقت استعمال کی جائیں جب اس کی صحیح تشخیص ہو جائے.
دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت :
آدھے سر کا درد بہت ہی تکلیف دہ درد ہے. اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ ایسے لگتا ہے سر پٹھا جا رہا ہے. کسی قسم کی درد دور کرنے کی دوا بلکل اثر نہیں کرتی اور رورو کر آنکھیں سوج جاتی ہیں.
اس لئے ضروری ہے کہ پہلے تسلی کرلی جائے کہ واقعی درد آدھے سر کا ہے پھر ڈاکٹر کے مشورے سے درد کا دورہ شروع ہونے سے پہلے دوا لینے سے افاقہ ہوجاتا ہے. مگر اس کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے. دوائیوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ دورہ کے دوران مریض کو پوری تسلی دی جائے اور ایسے تمام عوامل سے بچا جائے جو سر درد بڑھانے کا سبب بنتے ہو.
نفسیاتی عوامل:
پریشانی , فکر, سوچ اور اعصابی تناؤ
ماحولیاتی عوامل :
موسمی تغیرات, صنعتی کثافتیں
ذاتی عوامل :
سگریٹ نوشی, خوشبویات
غذائی عوامل:
پنیر, چاکلیٹ, ترش پھل, کافی اور کولڈ ڈرنکس
ان عوامل سے ہرہیز کرنے سے آدھے سر کے درد سے بچا جا سکتا ہے.
آسان اور متبادل علاج:
جسمانی اور ذہنی بیماریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سادہ طرز زندگی اپنایا جائے. مرغن کھانوں سے پرہیز کیا جائے. اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کیا جائے اور سادگی اور قناعت کو اشعار بنایا جائے. آدھے سر کے درد کی صورت میں مندرجہ ذیل آسان گھریلو نسخے پر عمل کریں.
1- مریض کا سر کسی کپڑے سے اچھی طرح باندھ دیں. سر پر زیتون کے تیل کا ہلکی سی پانچ دس منٹ کے لئے مالش کریں. زیتون کا تیل میسر نہ ہو تو تھوڑا سا سرسوں کا تیل ہلکا گرم کر کے مالش کریں.
2- اس کے ساتھ اللہ تعالٰی سے شفاء کی دعا مانگیں اور سات دفعہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کریں.
3- مریض کے پاؤں کی تیل اور ویسلین سے مالش کریں.
چاکلیٹ, پنیر, کافی اور کولڈ ڈرنکس سے مکمل پرہیز کریں.
4- اپنی خوراک میں پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں.
5- سر درد کے خاتمے کیلئے روانہ صبح ناشتے میں سیب کے قتلے نمک ڈال کر کھائیں.
6- گاجر, چقندر, اور آڑو تینوں کا جوس نکال کر ایک مہینے تک ناشتے میں استعمال کریں.
7- ایک لیموں ایک چمچ ادرک کا جوس اور ایک چمچ شہد لے کر ایک گلاس نیم گرم پانی میں حل کر کے آدھے سر کے درد کے دورہ کے دوران ٹھہر ٹھہر کر پئیں.
یہ تحریر ڈاکٹر اصف محمود جاہ کی کتاب دوا, غذا اور شفاء سے لیا گیا ہے