پاکستانی اوپنر عابد علی ورلڈ ریکارڈ.
پاکستان کے اوپنر بلے باز عابد علی نے پندرہ دسمبر 2019 کو اتوار کے دن سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سینچری سکور کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے . عابد علی دنیا کے پہلا بلے باز بن گئے ہے جس نے اپنے ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں اپنے پہلے میچ میں سنچری بنا ڈالی ہے . واضح رہے کہ عابد علی نے اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف اوپنر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے سینچری سکور کی تھی اور اب سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سینچری سکور کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں.
بتیس سالہ عابد علی لاہور کا رہائشی ہے . کرکٹ میں اوپننگ کی پوزیشن پر رائٹ ھینڈ سے کھیلتے ہے.
عابد علی نے اپنی لسٹ آے کرکٹ 2005 میں شروع کی اور 2007 میں اس نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا اعاز کیا. عابد علی نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کا اعاز 9 مارچ 2019 میں کیا.
عابد علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے 100 میچوں میں 6700 سے زیادہ رنز بنائے ہے.
عابد علی کو مارچ,2019 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی سکواڈ میسن میں شامل کیا گیا اور اس نے اپنے پہلے میچ میں 112 رنز بنائے اور اس طرح دنیا پندرھویں اور پاکستان کا تھرڈ بیٹسمین بن گیا جو اپنے پہلے میچ میں سینچری سکور کرچکے ہیں.
اپریل 2019 میں عابد علی کو ورلڈ کپ کی سکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن پھر فاینل لسٹ میں سے عابد علی کے نام کو ہٹا دیا گیا.اکتوبر 2019 میں عابد علی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن ان کو میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا. پھر دسمبر میں عابد علی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا جہاں اس نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچری سکور کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا .
Pakistan v Sri Lanka: Abid Ali becomes first man to score centuries on Test and ODI debuts