عرفان خان اب اس دنیا میں نہیں رہے

irfan khan death

بالی ووڈ کی مشہور ایکٹر عرفان خان اج بدھ کے روز 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے. عرفان خان اپنے بہترین اداکاری کی وجہ سے پورے دنیا میں مقبولیت رکھتے ہیں.
انڈین سنیما کے علاوہ عرفان خان نے ہالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے اور پوری دنیا میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں.
یاد رہے کہ عرفان خان کو 2018 میں کینسر ہوا تھا اور وہ امریکہ میں علاج کر رہے تھے. 2019 میں اس کی صحت اچھی ہو گئی اور وہ واپس انڈیا اکر فلموں میں کام کرنے لگے.
عرفان خان کی اخری فلم انگریزی میڈیم ہیں جس کی پروموشن پر عرفان خان نے بیماری کی وجہ سے شرکت نہیں کی اور ایک اڈیو پیغام کی ذریعہ لوگوں کو انگریزی میڈیم کو دیکھنے کی اپیل کی اور وہ آڈیو پیغامِ اج ٹرینڈ کر رہا ہے کیونکہ وہ عرفان خان کی اخری آڈیو ہے.
تین دن پہلے ایکٹر عرفان خان کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھی جس کی جنازہ میں عرفان خان نے ویڈیو کال کی ذریعہ شرکت کی کیونکہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے عرفان خان کا وہاں جانا نا ممکن تھا.
اج رات کو عرفان خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور اس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور اج صبح اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے.
عرفان خان کی موت پر پوری بالی وڈ عم سے نڈھال ہے اور کسی کو عرفان خان کی موت کا یقین نہیں ارہا. بالی وڈ کی سب اداکار ٹویٹر پر اپنے عم کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ عرفان خان کے جیسا اداکار نہ کبھی پہلے ایا تھا اور نہ کبھی بعد میں اے گا. بالی وڈ نے اج ایک بہترین اداکار کو کھو دیا.
پوری دنیا سے اس وقت عرفان خان کی موت ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہے اور پوری دنیا سے لوگ غم کا اظہار کر رہے چاہے وہ اداکار ہو, سیاستدان ہو, کرکٹرز ہو, بزنس مین ہو سب کے سب دکھ کا اظہار کر رہے ہیں.

Read Previous

گھر میں غربت آنے کے اسباب

Read Next

آسٹریلوی کرکٹر اسمتھ نے یاسر شاہ سے آوٹ ہونے کے بعد خود کو کیا سزا دی ؟