ایک سبق آموز کہانی

Aik Khubsorat Sabaq Amoz Kahani

ایک دفعہ کاذکر ہے کہ ایک قافلہ سفر کررہا تھا اوردوران سفر ان کا گزر ایک اندھیری سرنگ سے ہو رہا تھا کہ اچانک ان کہ پیروں میں کنکریوں کى طرح کچھ چیزیں چبھیں.

اس قافلے میں شامل کچھ لوگوں نے اس خیال سے ان چبھنےوالے چیزوں کو کنکریاں سمجھ کر اُٹھا لیں کے ھمارے پاؤں میں لگى ہیں, ہمیں تو تکلیف پہنچ گئی, کسى اور کو نہ لگیں اوران کو کوئی پریشانی نا ہو, اور نیکی کى خاطر اُٹھا کر جیب میں رکھ لیں.
کچھ لوگوں نے زیادہ اُٹھا لیں تاکہ زیادہ نیکی حاصل کر سکے تو کچھ نے کم اور کچھ لوگ اس قافلے میں ایسے بھی تھے کے انھوں نے بالکل بھى زحمت نہیں کى اُٹھانے کى.
جب وه قافلے کے لوگ سُرنگ سے باہر نکلے تو وه سب یہ دیکھ کر حیران تھے کہ جو کچھ انھوں نے کنکریاں سمجھ کر اُٹھائے تھے وه سب کنکریاں نہیں بلکہ بہت ہی قیمتی ہیرے تھے.
جنھوں نے زیادہ اُٹھائیں تھے وه لوگ زیادہ مالا مال ہوئے اور ان کى خوشى کى انتہا نہ تھى۔
جنھوں نے کم اُٹھائیں تھے وه پچھتا رہے تھے کے زیادہ کیوں نہیں اُٹھائیں.
اور جنھوں نے بالکل نہیں اٹھائیں۔ وه سر پکڑے بیٹھے تھے اور افسوس کررہے تھے کے کاش ھم نے بھى کچھ اُٹھائی ہوتیں.
دنیا میں زندگی کی مثال اس اندھیرى سرنگ جیسى ہے زندگی وه اندھیری سرنگ ہے اور نیکى ان کنکریوں کى طرح جو بظاہر مشکل تو لگ رہی ہے, ہماری پیروں کوچبھ رہی ہیں لیکن اس کا اجر بہت بڑا ہے اس زندگی میں جو نیکی ہم کریں گے وه آخرت میں ہیرے کی طرح قیمتی ہو گى اور اس وقت انسان پچھتائے گا کے کاش میں نے دو چار مشکلات اور اُٹھائی ہوتیں۔۔، کچھ نیکیاں اور
کمائی ہوتیں.
اے کاش.
اللہ ہم سب کو نیکیاں کمانے کی توفیق عطا فرمائے
آمین

Aik Khubsorat Sabaq Amoz Kahani

Read Previous

آسٹریلوی کرکٹر اسمتھ نے یاسر شاہ سے آوٹ ہونے کے بعد خود کو کیا سزا دی ؟

Read Next

درد اور بخار دور کرنے والی دوائیں